ڈیرہ بگٹی ،زامران پاکستانی فورسز سی ٹی ڈی پر فائرنگ دھماکے

 


بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کو ایک بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

آج صبح زامران کے علاقے دشتوک، بامبلو میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو اس وقت بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جب وہ علاقے میں پیدل گشت کررہے تھے۔ دھماکے میں اہلکاروں کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم بلوچ مسلح آزادی پسندوں کی جانب سے پاکستانی فورسز کو مسلسل حملوں میں نشانہ بنایا جارہا ہے۔

رواں مہینے بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے کوئٹہ، کیچ، نوشکی اور قلات میں آئی ای ڈی دھماکوں میں پاکستانی فورسز اور ڈیتھ اسکواڈز کے ارکان کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے طوطا کالونی میں ہفتے کی شب مسلح افراد کی جانب سے سی ٹی ڈی کے دفتر اور گشت پر معمور اہلکاروں پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کے ہلاک اور  زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق، حملے کے وقت دھماکوں اور فائرنگ کی شدید آوازیں دور دور تک سنی گئیں۔

 

Post a Comment

Previous Post Next Post