کوئٹہ و خاران میں آئی ایس آئی آلہ کار ہلاک، استحصالی کمپنی کے مشینری کو تباہ کردیا ،تھانہ نذر آتش کرنے کی ذمہداریاں قبول



کوئتہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کوئٹہ اور خاران میں دو مختلف کاروائیوں میں قابض پاکستانی آلہ کار کو ہلاک اور استحصالی کمپنی کی مشینری کو تباہ کردیا۔

انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج کوئٹہ میں وحدت کالونی کے قریب قابض پاکستان کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے آلہ کار بلال آراہی سکنہ لاہور، پنجاب کو مسلح حملے میں ہلاک کردیا۔ مذکورہ آلہ کار میڈیکل سپلائر کے بھیس میں قابض پاکستانی فوج کیلئے سہولت کاری کا کام کررہا تھا۔ آلہ کار بلال قابض فوج کیلئے مخبری و سہولت کاری سمیت آلہ کار بھرتی کرنے میں بھی ملوث تھا۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے خاران کے علاقے ساروان میں استحصالی پروجیکٹ پر کام کرنے والی روڈ تعمیر کرنے والی کمپنی کے مشینری کے سائٹ پر حملہ کرکے تمام مشنری کو نذر آتش کردیا جن میں دو ٹریکٹر سمیت مزید تین ہیوی مشنری و دیگر سامان شامل ہیں۔

جیئند بلوچ نے کہاکہ ہم مقامی ٹھیکیداروں پر واضح کرتے ہیں کہ وہ ان استحصالی پروجیکٹس کا حصہ بننے سے گریز کریں وگرنہ اپنے جانی و مالی نقصان کے ذمہ داری خود ہونگے۔

آخر میں کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔



دوسری جانب بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 22 جون بروز اتوار شام 7 بجے کوئٹہ سے متصل علاقہ دشت میں واقع سپیزنڈ لیویز تھانہ پر قبضہ کرکے وہاں موجود تمام لیویز اہلکاروں کو حراست میں لیا اور ان سے تمام سرکاری اسلحہ قبضے میں لے کر ضبط کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں کے ایک دستے نے کوئٹہ سبی شاہراہ پر سپیزنڈ تھانے کے سامنے ناکہ بندی کی اور گاڑیوں کی چیکنگ کی جبکہ دشت کو مستونگ سے ملانے والی روڈ کو بھی سرمچاروں نے کنٹرول کیا اور عمر ڈھور کے علاقہ سمیت تمام علاقوں میں رات گیارہ بجے تک گشت کیا۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ، مستونگ، نوشکی جیسے اہم اور حساس شاہراوں پر ناکہ بندی، لیویز تھانے کو قبضے میں لینا اور وہاں موجود تمام اسلحہ کو ضبط کرنا بی ایل ایف کے سرمچاروں کی کامیاب آپریشنل حکمت عملی اور طاقت کا مظہر ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ دشت لیویز تھانے میں موجود سرکاری اسلحہ ضبط کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ آزاد بلوچستان کے حصول تک قابض فورسز اور ان کے تنصیبات کو نشانہ بناتی رہیگی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post