اوستہ محمد دو گروپوں میں خونی تصادم 3 افراد ھلاک

 


اوستہ محمد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اوستہ محمد سٹی تھانہ کی حدود گاؤں ناصر خان جمالی میں چانڈیا قبیلہ کے دو گروپوں میں تصادم،  3 افراد قتل نعشیں ہسپتال منتقل کردیئے گئے ۔ قتل ہونے والے افراد کی شناخت علی گل، شیراز علی اور سرفراز چانڈیو کے ناموں سے ہواہے ۔
واقع کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب، گرفتاری کیلئے نا کہ بندی کردی گئی ہے۔

اوستہ محمد: واقع دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگ رہا ہے، تفتیش جاری ہے ۔

علاوہ ازیں ڈیرہ سخی سرور روڈ ٹول پلازہ کے نزدیک تیز رفتاری کیوجہ سے کار اور ٹرک کا آپس میں تصادم ہوا  پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔
ریسکیو 1122 سٹاف جب موقع پر پہنچا تو ریاض آباد ملتان کے رہائشی ایک ہی خاندان  کے پانچ بندے زخمی تھے جن کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان شفٹ کر دیاگیا۔

اشفاق احمد ولد عبدالعزیز عمر 47سال مسز اشفاق احمد  عمر 37سال،انعام ولد اشفاق عمر 27سال،عبید اللہ ولد عبدالعزیز عمر 30سال،ماذحیدرولد اشفاق احمد عمر 6سال  زخمی ہوۓ سب کا تعلق ملتان کے علاقے ریاض آباد سے تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post