سوراب ( پریس ریلیز) یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے ضلع سوراب کے علاقے کوہڑاچ میں واقع ایک موبائل ٹاور کی مشینری کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
ترجمان مزار بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ حملہ گزشتہ شب تقریباً ساڑھے 8:30 بجے کیا گیا، جس میں موبائل ٹاور کی مشینری کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
انھوں نے مزید کہاہے کہ مذکورہ ٹاور بلوچ سرمچاروں کی مخبری کے لیے ریاستی فورسز کے زیر استعمال تھا۔
ترجمان نے بیان کے آخر میں کہا ہےکہ ہمارے حملے آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رہیں گے۔