گوادر ( پ ر) گوادر بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ 5 مئی کو ہمارے سرمچاروں نے جیونی کے علاقے تاک تیاب کے مقام پر کوسٹ گارڈ کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا، حملے کے نتیجے میں قابض کوسٹ گارڈ کے 3 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
انھوں نے کہاہے کہ جیونی سمیت قریبی علاقوں میں جو لوگ کوسٹ گارڈ کو اپنی گاڑیاں دے رہے ہیں، انہیں خبردار کرتے ہیں کہ تنظیم ان پر نظر رکھ رہی ہے اور وہ اس عمل سے پرہیز کریں۔
بی ایل اے اس جنگ کو مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رکھنے کا عہد کرتی ہے۔