نوشکی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) نوشکی لنک مسجد روڈ پر واقعہ معروف ہندو تاجر سنجے کمار کی دکان کو مسلح افراد نے دن دھاڈے اسلحے کے زور پر لوٹ لیا
عینی شاہدین کے مطابق تین مسلح افراد نے دوپہر کو پونے دو بجے کے قریب سنجے کی دکان پر حملہ آور ہوئے اور دکاندار کو اسلحے کے بٹ اور مُکوں سے مار کر زدکوب کیا اور دکان میں موجود پانچ لاکھ سے زائد کی رقم لے اڑے
واضح رہے کہ اسی مقام پر چند مہینے قبل ایک اور دکاندار کو بھی مسلح ڈاکوؤں نے لوٹا تھا
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے مسلح ڈاکوؤں کا تعاقب کرنا شروع کردیا ہے۔