حب،تربت ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تربت کاروباری شخصیت اکرم پٹھان کے بھائی عزیز اللہ ولد حبیب اللہ سکنہ نظر چورنگی حب کو مسلح ڈکیتوں نے لوٹ کر زخمی کردیا۔
بتایا جارہاہے کہ حب میزان بینک سے کیش رقم نکال کر شہری گھر کے طرح جارہا تھا راستہ میں مسلح ڈکیتوں نے لوٹ لیا مزاحمت پر ڈاکوؤں نے شہری کو زخمی کردیا۔
زخمی شہری کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
علاوہ ازیں تربت عاقب اسلحہ شاپ میں دن دیہاڑے نامعلوم مسلح افراد گھس آئے۔ ذرائع کے مطابق، حملہ آور اسلحے کے زور پر دکان سے قیمتی ہتھیار لوٹ کر فرار ہو گئے۔