مستونگ(ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے وڈھ بی این پی کارکنان کے زخمی ہونے پر سوشل میڈیا ایکس پر اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم پرامن ہیں ،مگر اسے ہماری کمزوری نہ سمجھیں ، ترجمان حکومت بلوچستان چھوٹی منہ بڑی بات نہ کریں ہوش کے ناخن لیں۔
انھوں کہاہے کہ ہم پر چلائی گئی ہر گولی ہمیں یاد ہے ہر ظلم ہمارے دل پر نقش ہے ہم خاموش نہیں اور نہ ہی ہمارا سفر ختم ہوا ہے ہماری آواز ہمارا ہتھیار ہے اور ہم اسے طوفان کی طرح بلند کریں گے۔
ایک بیان میں سردار اختر مینگل نے ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ترجمان کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ جان اچکزئی بھی ترجمان تھے، کوئٹہ میں بیٹھ کر جھوٹ اور من گھڑت باتوں سے نفرت میں اضافہ کیا جا رہا ہے چھوٹا منہ بڑی بات نہ کریں عوامی سمندر دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار حکمران خود کو دھوکہ دے رہے ہیں۔