بلو چستان کے تین اضلاع میں فائرنگ 3 افراد قتل 4 زخمی



کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے تین اضلاع مستونگ ،قلات اور پنجگور میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد قتل 4 زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق  ضلع  مستونگ میں پرانی دشمنی کے بناپر مسلح موٹرسائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے  شاہ زیب ولد محمد رحیم نامی شخص ھلاک ہوا۔
اس طرح ضلع قلات میں مسلح موٹرسائیکل سواروں نے دو
افراد کو محلہ روشہر میں گولیوں کا نشانہ بنایا جس میں ایک شخص ھلاک دوسرا زخمی ہوگیا ۔

علاوہ ازیں پنجگور کے علاقے وشبود میں بھی  نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ھلاک  3  زخمی ہوگئے ۔ قلات اور پنجگور واقعات کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post