ضلع کیچ کے علاقے مند میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے 11 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔
اطلاعات کے مطابق، فورسز کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو آج صبح مند کے علاقے مہیر میں دھماکے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں فورسز کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق، زور دار دھماکے کے بعد فورسز کا ایک ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ کی طرف جاتے دیکھا گیا، جبکہ فورسز نے ایک شدید زخمی اہلکار کو مند ہسپتال منتقل کیا۔
تاہم ہلاکتوں کے حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔
کسی تنظیم نے تاحال اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔