ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سے آج ہدہ جیل میں ملاقات، مذاکرات کی پیشکش ناکام

 



 کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی بہن نادیہ بلوچ نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی سربراہی میں ایک حکومتی وفد نے آج کوئٹہ کی ہدا جیل میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے ماہ رنگ کو رہائی کی پیشکش کی اور یقین دہانی کروائی کہ ان پر عوامی نظم و ضبط قائم رکھنے کے قانون (3 ایم پی او) کے تحت عائد الزامات بعض شرائط کے ساتھ واپس لے لیے جائیں گے۔


ڈپٹی کمشنر کی جانب سے پیش کی گئی شرائط درج ذیل تھیں:


ماہ رنگ بلوچ تحریری طور پر ضمانت دیں کہ وہ اور ان کی تحریک، بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی)، احتجاج کے دوران سڑکیں بند نہیں کریں گے اور نہ ہی شاہراہوں پر کسی قسم کی رکاوٹ ڈالیں گے۔


بی وائی سی اس بات کی یقین دہانی کرائے کہ وہ بڑے شہروں اور مرکزی شاہراہوں پر سیاسی دھرنے یا مظاہرے منعقد نہیں کرے گی۔


ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے ان شرائط کو ماننے سے انکار کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ان شرائط پر عمل درآمد کی صورت میں صرف ماہ رنگ کی رہائی ممکن ہو گی، جبکہ دیگر گرفتار شدہ بی وائی سی ارکان کی رہائی کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔


نادیہ بلوچ کے مطابق، مہرنگ بلوچ نے حکومتی وفد کو صاف الفاظ میں کہا کہ وہ اس وقت تک رہائی قبول نہیں کریں گی جب تک تمام گرفتار شدہ بی وائی سی ارکان کو ان کے ساتھ رہا نہ کیا جائے۔


اس انکار کے باعث مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post