کیچ پاکستانی فورسز کا دو مسلح افراد کو مارنے کا دعویٰ

 


بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز نے دو مسلح افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پاکستانی فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق، ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو مسلح افراد مارے گئے۔

تاہم، ابھی تک آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے اور نہ ہی کسی تنظیم کی جانب سے کوئی موقف سامنے آیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post