کیچ و مشکے میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں چار افراد جبری لاپتہ

 


کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک )کیچ کے علاقے گیبن اور آواران کے مشکے میں پاکستانی فورسز نے چھاپے مار کر چار افراد کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

تفصیلات مطابق گیبن سے لاپتہ ہونے والوں کی شناخت شاہ ملک ولد بہرام، علی جان ولد شاہ ملک اور بلال ولد یونس کے ناموں سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو گزشتہ دنوں رات تین بجے چھاپے کے دوران پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

جبکہ دوسری جانب مشکے کے بازار میں 23 اپریل کو حمل ولد نصیب سکنہ نوکجو کو پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post