کیچ پاکستانی فورسز ہاتھوں 3 بھائیوں سمیت 8 افراد جبری لاپتہ

 


کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ضلع کیچ کے علاقے دشت میں پاکستانی فورسز نے تین بھائیوں سمیت 8 افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والوں کی شناخت صابر ولد میا، شاکر ولد میا، عبداللہ ولد میا، داد رحمان ولد واحد بخش، حسن ولد رضا محمد، سراج ولد علی بخش، بیبگر ولد بشیر، اور وسیم ولد امام بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ان افراد کو پیرانی بست اور مکسر کے علاقوں میں چھاپوں کے دوران حراست میں لیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق فورسز نے گھروں پر چھاپے کے دوران مقامی افراد کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا، جس کے بعد مذکورہ آٹھ افراد کو حراست میں لے کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post