پنجگور کے علاقے دزناپ سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، مقتول کی شناخت امجد علی ولد محمد انور کے نام سے ہوئی ہے، جو گرمکان کا رہائشی تھا۔
ذرائع کے مطابق، امجد علی دو روز قبل اپنی ذاتی گاڑی میں پنجگور بازار راشن لینے گیا تھا، جس کے بعد وہ لاپتہ ہو گیا تھا۔ آج دزناپ کے علاقے سے اس کی لاش برآمد ہوئی، جو بظاہر تشدد زدہ اور گولیوں سے چھلنی حالت میں تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
تاہم قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکا ہے۔