تربت لاء کالج کے طلبہ کی لاپتہ جیہند لیاقت کی بازیابی کے لیے ریلی

 


تربت ( نامہ نگار ) تربت  لاء کالج تربت کے طلباء  نے اپنے چوتھے سمسٹر کے طالب علم جیہند لیاقت کی بازیابی کے لئے احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی میں طلبہ کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر "Release Jeehand Liaqat" اور "Save Baloch Student" کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے جیہند لیاقت کی فوری اور باحفاظت رہائی کا مطالبہ کیا۔
طلبہ کونسل کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیہند لیاقت کو 25 اگست 2025 کی رات کیچ میں واقع ان کے گھر سے لاپتہ کیا گیا، جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ جیہند ایک محنتی طالب علم ہے اور اس کی جبری گمشدگی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے تعلیمی ماحول پر منفی اثر ڈال رہی ہے۔
مقررین نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا ہر نوجوان کا بنیادی حق ہے، مگر طلبہ کو اس طرح لاپتہ کرنا تعلیمی اداروں میں خوف کی فضا پیدا کرتا ہے۔ طلبہ کونسل نے اعلان کیا کہ اگر جیہند لیاقت کو فوری طور پر منظر عام پر نہیں لایا گیا تو احتجاج کو مزید وسعت دی جائے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post