بارکھان ( مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ بارکھان کھرڑبزدار میں جت برادری کے درمیان زمین کے تنازعہ پر فائرنگ۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت ایک خاتون بھی شدید زخمی ہوا ۔باپ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔
علاوہ ازیں سوراب میں مغرب کے وقت گیس پلانٹ نغاڑ کے ایریا میں مسلح افراد نے ٹکری صالح محمد میروانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔
دریں اثناء دکی مقامی کوئلہ کان میں ٹرالی کی ٹکر سے کانکن اللہ محمد ولد نذر محمد ساکن افغانستان نامی شخص ھلاک ہوگیا ۔