کیچ ( ما نیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی جس کے بعد فورسز نے اندھا دھند مارٹر گولے داغے اور شدید فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تین
کمسن بچے زخمی ہوگئے۔
حملے کے بعد فورسز نے جوابی کارروائی میں خیر آباد کے مقام پر ایک گھر پر مارٹر گولہ فائر کیا، جس کے نتیجے میں تین کمسن بچے زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔