شال میں ریاستِ پاکستان نے دہشت گردی کی تمام حدیں پار کر دی اس لیے دھرنا موخر کیا گیا ،عوام اپنے گھروں میں رہیں آئندہ کا لائحہ عمل صبح دیاجائے گا ۔ بی وائی سی

 


شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ عوامی نقصانات کے پیش نظر آج رات شال دھرنے کو موخر کرکے کل صبح آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔


انھوں نے کہاہے کہ ریاستِ پاکستان نے آج مغرب کے بعد شال  میں دہشت گردی کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ مسلسل پانچ سے چھ گھنٹوں سے پرامن دھرنے پر ریاستی یلغار جاری ہے، پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال تک جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی، سینکڑوں پرامن مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے، عام عوام پر مسلسل براہِ راست فائرنگ کی جا رہی ہے، اور خفیہ اداروں کے اہلکار سادہ لباس میں عام عوام کی املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔


انھوں نے کہاہے کہ جس طرح ریاستی پولیس اور خفیہ اداروں کے اہلکار عام عوام کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ان پر براہِ راست فائرنگ کر رہے ہیں اور عوام کی املاک کو نظر آتش کر رہے ہیں، اس صورتِ حال کو مدنظر رکھتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آج رات کوئٹہ دھرنے کو موخر کرکے کل صبح آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔


Post a Comment

Previous Post Next Post