تربت ڈی بلوچ ،جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کی یقین دھانی پر دھرنا ختم


  

تربت ( نمائندہ خصوصی) بلوچستان ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت  جدگال ڈن کے مقام پر جاری جبری لاپتہ افراد کے لواحقین اور مقامی انتظامیہ کے درمیان کامیاب مزاکرات کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق  ڈپٹی کمشنر کیچ  کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان اور اے ڈی سی کیچ تابش علی نے پولیس افسران کے ہمراہ جدگال ڈن (ڈی بلوچ پوائنٹ) پہنچ کر  لاپتہ نعمان بشیر و دیگر کے لواحقین اور سماجی سرگرم کارکن کامریڈ وسیم سفر و دیگر  دھرنا منتظمین سے بات چیت کرکے انہیں دھرنا موخر کرنے پر قائل کیا۔

انتظامیہ نے مظاہرین کو ایک ہفتے کے اندر اندر تینوں لاپتہ نوجوانوں کے بارے میں مثبت پیش رفت اور ان کے خیریت کے بارے میں آگاہی سمیت ممکنہ طور پر ان کے بازیابی کی یقین دہانی کرائی ،کامیاب مذاکرات کے بعد  دھرنا منتظمین نے  دھرنا ختم کردیا ،جس کے بعد مظاہرین پر امن طریقے سے منتشر ہوگئے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post