کوئٹہ،مشکےسے پاکستانی فورسز نے طالب علم سمیت 10افراد کو جبری لاپتہ کردیا

 



کوئٹہ،آواران ( مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان  کے مرکزی شہر شال سے ایک طالب علم  اور ضلع آواران کے  تحصیل مشکے  کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز نے9 افراد کو جبری لاپتہ کردیا ۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت
مومن ولد اسلم، کامران ولد  محمد عالم ،معراج ولد  نیاز محمد،زھیر ولد نیاز محمد ساکنان شریکی مشکے ،  سیف ولد کارمریڈ لطیف سکنہ میوار  ،صفدر ولد عنایت سکنہ نوکجو مَشکے، قمرالدین ولد  دوستین ، وشدل ولد قادر داد ،دوستین ولد قادر داد ساکنان  تراتدان مشکے ،کے ناموں سے ہواہے ۔

بتایا جارہاہے کہ مذکورہ 9  افراد کو پاکستانی فورسز نے گزشتہ ماہ 28 فروری  اور یکم مارچ  کو  مختلف جگہوں سے چھاپوں کے دوران  حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے ۔

دوسری جانب بلوچستان کے مرکزی شہر شال سے گذشتہ روز 28 فروری کو  پاکستانی فورسز نے گیشکور کے رہائشی فسٹ ایئر کے طالب علم ایاز ولد سبزل سکنہ سھر گیشکور کو  حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post