وڈھ پولیس تھانہ پر مسلح افراد نے قبضہ کرلیا ،زہری میں جے یو آئی رہنما سمیت دو افراد قتل ،چاغی حادثہ 3 افراد ھلاک ہوگئے

  خضدار ،چاغی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے علاقہ وڈھ میں مسلح افراد نے پولیس تھانہ پر حملہ کرکے قبضہ کرلیا ۔ 



علاقائی ذرائع کے مطابق تھانہ کے باہر مسلح افراد عوام کی تلاشی و گاڑیوں کی چیکنگ کررہے ہیں۔


دوسری جانب خضدار کے تحصیل زہری کے علاقہ تراسانی میں نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جے یو آئی کے مرکزی رہنما وڈیرہ غلام سرور اور مولوی امان اللہ کو قتل انکے محافظ محمد رمضان اور مولوی صبغت اللہ کو زخمی کرکے فرار ہوگئے، واقع کے محرکات سامنے نہیں آسکے ہیں۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے وڈیرہ غلام سرور موسیانی سوراب دھرنے میں شرکت کرنے کے بعد زہری جارہے تھے کہ انھیں قتل کردیا گیا ۔ 

دریں اثناء چاغی میں تفتان سےکوئٹہ جانے والی مسافر کوچ اور ڈبل کیبن گاڑی میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ڈبل کیبن گاڑی میں سوار دو بھائیوں سمیت تین افراد عقیل و زابد پسران عبدالرحمن اور نوروز خان نامی شخص ھلاک ہوگئے۔ جن کا تعلق تحصیل نوکنڈی سے ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post