منگچر ایس بی کے امیدواروں نے رہنماؤں کی گرفتاری خلاف شاہراہ بلاک کردیا

 


منگچر ( ویب ڈیسک )ایس بی کے کے شارٹ لسٹیڈ اور پاس شدہ امیدواران کو  احتجاج کا حق نہ دینے انہیں کوئٹہ پریس کلب کے اندر سے گرفتار کرنے کیخلاف منگچر کے مقام پر ایس بی کے قلات ،منچر مستونگ کے امیدواروں نے  کوئٹہ کراچی مرکزی  شاہراہ کو خالق آباد منگچر کے مقام پر بلاک کردیا ۔
انھوں نے کہاکہ جب تک ہمارے گرفتار افراد رہا نہیں کیے جاتے اور امیدواروں کے آڈر جاری نہیں ہوتے روڈ بلاک رہے گا ۔

دوسری جانب مستونگ میں 

ایس بی شارٹ لسٹ امیدواروں نے کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ نواب ہوٹل کے مقام پر بلاک کردیا تھا، تاہم ایس ایچ او پولیس تھانہ عبدالفتاح کھیازئی کی مظاہرین کے ساتھ کامیاب مزاکرات کے بعد روڈ کو ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا ہے ۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post