شال ریاستی ڈیتھ اسکوائڈ کے نقاب پوش کارندے دکانوں کو آگ لگا رہے ہیں عوام پر امن رہ کر مقابلہ کریں۔بی وائی سی ترجمان

 


شال ( مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے  ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ بی وائی سی کے جاری  دھرنوں کو سبوتاژ کرنے کی خاطر پولیس اور ڈیتھ اسکوائڈ کو کھلا چھوڑ دیا گیا ہے ۔

انھوں بیان میں کہاہے کہ ریاست نے کوئٹہ میں سفاکیت اور بربریت کی انتہا کر دی ہے۔ سریاب دھرنے میں براہِ راست عوام پر فائرنگ کی جا رہی ہے، اور ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکار دکانوں کو جلا رہے ہیں۔ ریاستی دہشت گردی اپنے عروج پر ہے، جس کے نتیجے میں عام عوام بلا تفریق نقصان اٹھا رہے ہیں۔
ہم عام عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ پرامن رہیں۔ ہم اس بربریت اور جبر کا مقابلہ پرامن طریقے سے کریں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post