ڈیرہ بگٹی مختلف مقامات سے قابض فورسز ہاتھوں 6 افراد جبری لاپتہ

 


ڈیرہ بگٹی( مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان ضلع ڈیرہ بگٹی سے مختلف اوقات میں متعدد افراد جبری لاپتہ ہوگئے ہیں ،تاہم 6 افراد کی شناخت ہوپائی ہے ۔  علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ شب طاہر ولد شادمان بگٹی کو قابض ایف سی نے گھر میں چھاپہ مار کر جبری  لاپتہ کردیا ، جبکہ ریاض ولد محمد بخش بگٹی کو ڈیرہ بگٹی کے مین بازار سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا  ۔

اس طرح ڈیرہ بگٹی شہر میں ایک گھر پر فورسز نے چھاپہ مار کر رضا محمد ولد محمود بگٹی  اور ڈیرہ بگٹی میں جانی خان بگٹی کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے بیٹے علی خان بگٹی کو  کر دیا ۔

ادھر  سوئی سے ایک دکاندار عارف ولد مٹھو بگٹی کو پاکستانی فورسز نے ان کی دکان سے اغوا کرنے کے بعد شدید تشدد کا نشانہ بنا کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔
دریں اثنا سوئی کے تحصیل بازار کے جتھ ہوٹل سے انور ولد ریحان بگٹی کو سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے غیر قانونی حراست میں لے کر جبری  لاپتہ کردیا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post