بلوچستان کے مختلف علاقوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری بازار شہر بند، عمران بلوچ سمیت متعدد لاپتہ ۔15 زخمی

 


شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈاکٹرماہ رنگ بلوچ و دیگر ساتھیوں کی غیر قانونی گرفتاری، جبری گمشدگیوں اور نہتے مظاہرین پر کریک ڈائون و قتل عام کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے  احتجاج کا سلسلہ جاری ۔

حب میں احتجاجی ریلی پر تشدد پولیس نے عمران بلوچ سمیت بعض افراد کو لاپتہ کردیا اور متعدد افراد جبری لاپتہ ہوگئے ۔



شال میں مظاہرین پر فائرنگ و تشدد اور گرفتاریوں کیخلاف تربت میں آج دوسرے روز مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال  جاری رہا  جبکہ مظاہرین مرکزی چوک پر دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔

خاران میں بھی بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہرین پر طاقت کے استعمال اور ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے اغواء نما گرفتاری کیخلاف دوسرے روز بھی تمام کاروباری مراکز مکمل بند رہے ۔

اس طرح بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے آج تیسرے روز بھی قلات میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال، بازار اور کاروباری مراکز بند رکھے گئے ،شہر میں موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروسز سلسل دو دن سے معطل ہے ۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہرین پر فائرنگ اور تشدد کیخلاف چاغی ،نوشکی  میں ہڑتال جاری  رہا ، آج دوسرے روز بلوچستان بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

دریں اثناء پنجگور میں دوسرے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ، تمام کاروباری مراکز بند ہیں۔

خاران بی وائی سی کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاکہ
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی کال کے مطابق ریاستی فسطائیت کے خلاف خاران میں دوسرے روز بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post