خضدار وڈیرہ غلام سرور اور مولانا امان اللہ کے قاتل 24 گھنٹے میں گرفتار نہیں ہوئے تو سخت ردعمل کیلے حکومت تیار رہے ۔جے یو آئی۔



خضدار ( مانیٹرنگ ڈیسک ) زہری میں
رہنماء جمعیت وڈیرہ غلام سرور موسیانی مولنا امان اللہ  کی قتل  پر جےیوآئی خضدار کے ذمہ داروں کا رات گئے  ہنگامی اجلاس ہوا جس میں انھوں نے حکومت کو 24 گھنٹے کا وقت دیا کہ قاتلوں گرفتار کرکے سزا دیں اگر نہیں تو  سخت ردعمل  کیلے تیار ہوجائیں ۔

انھوں نے کہاکہ ان کا قتل عظیم سانحہ ہے،جسے کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ اس حملے کو نہ صرف جمعیت بلکہ پورے علاقہ اور یہاں کے امن پر حملہ تصور کرتے ہیں۔

رہنماوں نے کہاکہ زہری میں جےیوآئی کے رہنماؤں پر حملہ بلوچستان حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا تصویر اور انکی کارکردگی پر زور دار طمانچہ ہے۔
انھوں نے کہاکہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہیں کہ وہ وڈیرہ غلام سرور موسیانی اور مولنا امان اللہ زہری کے قاتلوں کو گرفتار کرکے بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دے۔
بصورت دیگر جےیوآئی خضدار سخت سے سخت درعمل دے گی جس پر انتظامیہ کا قابو پانا مشکل ہوگا۔



دوسری جانب سوراب میں جبری لاپتہ افراد کے جاری دھرنے کے منتظمین نے اعلان کیاہے کہ وڈیرہ غلام سرور زہری کے نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے چھوٹے گاڑیوں کے ساتھ نرمی ہوگی صرف نماز جنازہ کیلئے جانے والے چھوٹے گاڑیوں کو شرکت کیلئے چھوڑ دی جائے گی ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post