مستونگ ،پسنی ،تمپ پاکستانی فورسز اور تعمیراتی کمپنی پر مسلح افراد کا حملہ متعدد اہلکار ھلاک و زخمی



مستونگ ( مانیٹرنگ  ڈیسک ) بلوچستان ضلع مستونگ میں علیزئی بائی پاس پر نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل پر سوار فورسز اہلکار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

زخمی اہلکار کی شناخت سفیر ساکن چکوال، پنجاب کے نام سے ہوا ہے۔

جس کو نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

علاوہ ازیں ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں رات گئے  مسلح افراد کے حملے میں تین فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ تربت سے تقریباً 70 کلومیٹر دور تمپ میں منگل کی رات کو اس وقت پیش آیا جب ایف سی اہلکار گشت کر رہے تھے۔ 

انہوں نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی اور راکٹ کے گولے بھی داغے جس کی زد میں آکر تین اہلکار شدید زخمی ہوئے جن میں سے تین اہلکار بصیر لکی مروت، سپاہی صدام سکنہ خضدار اور سپاہی سمیع سکنہ میانوالی بعد ازاں ہلاک گئے۔

علاوہ ازیں پسنی میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے میں نشانہ بنایا، جبکہ ایک تعمیراتی کمپنی کے گاڑی کو نزر آتش کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق آج صبح دس بجے جوھی کلانچ کے مقام پر پاکستانی فورسز کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ حملے میں فورسز کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے جس میں اہلکاروں کو بھی جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ رات 8 بجے پسنی کے علاقے دراوال کلانچ کے مقام پر سڑک کی تعمیر کرنے والی کمپنی کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے آگ لگا کر تباہ کردیا گیا ۔

پسنی میں دونوں   حملوں کی ذمہداری  بی ایل ایف  نے قبول کی ہے ،ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہاہے کہ
سرمچاروں نے پسنی میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے اور کنسٹرکشن کمپنی کی گاڑی کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دشمن کے چھ اہلکار ہلاک اور دو گاڑیاں تباہ ہو گئی۔

انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے آج صبح دس بجے جوھی کلانچ کے مقام پر قابض پاکستانی فورسز کے قافلے میں شامل گاڑی کو اس وقت آئی ای ڈی بم حملے نشانہ بنایا جب وہ قافلے کی صورت میں گزر رہی تھی۔ حملے کی زد میں آنے سے فورسز کی ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس میں سوار تمام چھ اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔

ایک اور حملے میں سرمچاروں نے گزشتہ رات 8 بجے پسنی کے علاقے دُراوال میں کلانچ کے مقام پر سڑک کی تعمیراتی کمپنی کی ایک ٹرک کو آگ لگا کر تباہ کردیا۔

ہمارے حملے بلوچستان کی جدوجہد آزادی کا حصہ ہیں اور قابض پاکستانی فوج کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی۔ ہم بلوچ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ دشمن قوتوں اور ان کے حامیوں سے دور رہیں تاکہ کسی بھی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ دونوں حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے، اور بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز اور فوجی تنصیبات پر حملے جاری رہینگے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post