بولا ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی فورسز نے آج صبح سے بولان کے مختلف علاقوں کھجوری، پیر غائب، بی بی نانی اور بارڑی میں بڑے پیمانے پر زمینی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر فوجی نقل و حرکت تیز کر دی گئی ہے، جبکہ ڈرون طیاروں کی مسلسل پروازیں بھی جاری ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق فورسز کی بڑی تعداد علاقے میں داخل ہو چکی ہے، تاہم کسی ممکنہ جانی نقصان یا گرفتاری کی اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔