نال ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچ یکجہتی کمیٹی نال زون نے 11 فروری 2025 کو شاشان میڈیکل سینٹر، شادیزئی چوک نال میں ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا۔ یہ ریلی بلوچستان میں جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل، اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے نکالی گئی۔
ریلی کے شرکاء نے 12 سال قبل لاپتہ کیے گئے زاکر اسماعیل بلوچ کی جبری گمشدگی، تربت میں معروف بلوچ سکالر اللہ داد واحد کے ماورائے عدالت قتل، خاران سے دو بھائیوں مبارک بلوچ اور علی بلوچ کی گمشدگی، اور اسماء بلوچ کے اغواء کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ان واقعات کو ریاستی جبر قرار دیتے ہوئے گمشدہ افراد کی فوری بازیابی، انصاف کی فراہمی، اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
شرکاء نے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لیں اور مظلوم عوام کو انصاف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔