شال ،خضدار ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بل
وچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پندرہ سالہ انس احمد کو گزشتہ شام خضدار سے اغوا کر لیا گیا جسے فورسز نے مارا پیٹا اور اپنے ساتھ لے گئے۔
انہوں نے کہاکہ ہم خضدار کے عوام سےاپیل کرتے ہیں کہ وہ ان کی بحفاظت رہائی کے لیے دھرنے میں شامل ہوں۔
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا ہےکہ جبری گمشدگیوں کے خلاف یہ جدوجہد صرف متاثرہ خاندانوں کے لیے نہیں ہے۔ یہ بلوچ قومی بقا کی اجتماعی جدوجہد ہے۔ ہمیں اپنی انسانیت کو استعماریوں سے بحال کرنا چاہیے جنہوں نے تشدد اور جبر کے ذریعے اس پر قبضہ کر رکھا ہے۔ ان کا ظلم کسی کو نہیں ، یہاں تک کہ ہمارے بچوں کو بھی نہیں بخشے گا ۔
آپ کو علم ہے بلوچستان کے ضلع خضدار سے گذشتہ روز مسلح افراد کے ہاتھوں پندرہ سالہ کم عمر نوجوان کی جبری گمشدگی کے خلاف کراچی، کوئٹہ مرکزی شاہراہ گزشتہ شام سے بدستور بند ہے ۔