کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں پاکستان فوج کی فوج کشی ، گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مختلف مقامات پر شیلنگ جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ تین روز سے پاکستانی فورسز زامران کے مختلف علاقوں میں فوج کشی میں مصروف ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق زامران کے مختلف علاقوں میں ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ کی ہے ، جبکہ فوج کی بھاری نفری علاقے میں پیش قدمی کررہی ہے۔
تاحال کسی قسم کی گرفتاری یا جانی نقصانات کے حوالے سے اطلاعات موصول نہیں ہوئے ہیں ۔
نوشکی: پاکستانی فورسز کے کیمپ پر مسلح حملہ
علاوہ ازیں ضلع نوشکی میں گذشتہ رات مسلح افراد کی ایک بڑی تعداد نے نوشکی میں ہژدہ خول کے مقام پر قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق آدھے گھنٹے سے زائد شدید فائرنگ کے ساتھ متعدد دھماکوں کی آواز سنی گئی۔
حملے کے بعد آج صبح فورسز کی بڑی نفری ہژدہ خول اور اس سے متصل ریکو کے علاقے میں فوج کشی کررہے ہیں۔