کیچ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کیچ کے علاقے ہوشاپ زیرو پوائنٹ سی پیک شاہراہ پر زمان جان اور عبدالحسن کو منظر عام پر نہ لانے کے خلاف جاری دھرنے پر آج صبح ایک مشتعل شخص نے ٹرک گاڑی چڑھادی، جس کے نتیجے میں ایک لڑکا جہانزیب بلوچ سکنہ بالگتر شدید زخمی ہوگیا۔
مظاہرین نے اس کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ گاڑی نوجوان کے دونوں ٹانگوں سے گزاردیا تھا جس کی وجہ شدید چوٹیں آئے اور وہ زخمی ہوا ۔
آپ کو علم ہے زمان جان اور ابوالحسن کو 16 دسمبر 2024 کو ڈسٹرکٹ کونسل کیچ کے چیئرمین کے کہنے پر ان کے حوالے کیا گیا تھا ان کے ساتھ الطاف نامی ایک نوجوان بھی تھا جنہیں بعد میں رہا کیا گیا۔ زمان جان اور ابوالحسن کی گرفتاری سی ٹی ڈی کے ذریعے یکم جنوری 2025 کو قلعہ عبداللہ سے ظاہر کرتے ہوئے ان پر مسلح تنظیم سے منسلک ہونے کا دعوی کیا گیا ہے ، تاہم لواحقین نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے سی پیک شاہراہ پر اپنا دھرنا جاری رکھا ہواہے۔
لواحقین نے ان دونوں کو منظر عام پر لانے تک دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔