ماشکیل ،پنجگور کا رہائشی پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے ھلاک،گوادر پاگل شخص نے بھائی کو قتل کردیا

 


ماشکیل ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں پاکستانی فورسز نے مال مویشی لے جانے والی پک اپ پر  فائرنگ کرکے پنجگور کے رہائشی کو قتل کردیا ۔

فائرنگ سے قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت وھیم ولد عبدالواحد کے نام سے ہوا ہے جو پنجگور کلگ کا رہائشی ہے۔

ادھر گوادر میں مسجد کے اندر پاگل شخص نے اپنے ہی بھائی کو چوریوں سے وار کرکے قتل کردیا جبکہ بعدزاں ویڈیو بناکر شوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔

اطلاعات کے مطابق ڈی سی ہاؤس گوادر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا پاگل شخص سیکیورٹی اہلکاروں کی ہوائی فائرنگ سے خوفزدہ ہوکر مسجد میں داخل ہوگیا۔

ایس ایس پی گوادر کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے مسجد کے قریب جانے کی کوشش کی تو نامعلوم شخص نے پہلے فائرنگ شروع کردی اور پھر لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلان کیا کہ اگر کوئی میرے قریب آیا تو میں خود کو دھماکے سے اڑا دوں گا۔

مذکورہ پاگل نے مسجد سے پشتو زبان میں اعلانات کرنا شروع کر دئیے جس کے باعث سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا اور شہر میں ناکہ بندی کر دی گئی۔ مذکورہ شخص کے اعلانات کے دوران اس کا بھائی آیا اور کہا کہ یہ پاگل ہے میں اسے لے کر آؤں گا۔

ایس ایس پی ضیاء اللہ مندوخیل کے مطابق مسجد میں داخل ہونے والے شخص کو اندر موجود پاگل بھائی نے چوریوں سے وار  کر کے قتل کردیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ ان کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے اور وہ دونوں بھائی ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post