پنجگور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں آج پاکستانی فورسز نے طارق ولد حاجی محمود اور اسکی قریبی رشتہ دار حلیمہ بنت دوست محمد کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا تاہم کئی گھنٹوں بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔
بتایا جارہاہے کہ طارق ولد حاجی محمود کو اس سے قبل بھی جبری گمشدگی کا شکار بنایا گیا ہے۔
آپ کو علم ہے حلیمہ لاپتہ دوست محمد کی بیٹی ہے، جو عمان میں آرمی کے آفیسر تھے، جب وہ چھٹیاں گزارنے اپنے آبائی علاقے آئے تھے تو 12 فروری 2012 کو واپس جاتے ہوئے انہیں کراچی ائیر پورٹ سے پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک اور رشتہ دار کے ہمراہ حراست میں لے کر لاپتہ کردیا،بعدازاں رشتہ دار کو چھوڑ دیا گیا جبکہ دوست محمد تاحال لاپتہ ہیں۔