قلات ( مانیٹرنگڈیسک) بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم افراد نے قلات مونومنٹ کو نزر آتش کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مونو منٹ کو چند سال قبل سی اینڈ ڈبلیو نے تاریخی قلعہ ( میری ) کے قریب تعمیر کروایا تھا، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔