مستونگ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ یکجہتی کمیٹی مستونگ زون کے ترجمان کے جاری بیان کے مطانق بلوچستان بھر میں منشیات ریاستی سرپرستی میں پھیلایا جارہا ہے بلوچ یکجہتی کمیٹی منشیات کے پھیلاؤ کو بلوچ نسل کشی کا بلواسطہ تسلسل سمجھتی ہے جس سے ہزاروں نوجوانوں کی زندگیوں کو تباہ کیا جارہا ہے ۔
ترجمان نے کہاہے کہ بلوچستان بھر میں بالخصوص مستونگ میں منشیات کی پھیلاؤ کیخلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی مستونگ زون آج بروز بدھ دو پہر ایک بجے ساروان پریس کلب مستونگ میں ایک اہم پریس کانفرنس منعقد کررہی ہے۔ بی وائی سی کارکناں سمیت صحافی حضرات سے گزارش ہے کہ پریس کانفر نس میں حصہ لیں ۔