مستونگ مقامی صحافی پر پولیس تشدد کیخلاف مرکزی شاہراہ احتجاجا بلاک

 


مستونگ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع مستونگ آل بلوچستان بے روزگار یونین اور زمیاد یونین نے پولیس فورس کی چھوٹی گاڑیوں سے زبردستی بھتہ وصولی نشاندہی کرنے پر  صحافی نیاز بلوچ پر بیہمانہ تشدد کرنے کیخلاف شال  ، کراچی مرکزی شاہراھ کو مقامی ہوٹل کے مقام پر دھرنا دے کر  ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔

روڑ بلاک ہونے سے روڑ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

آپ کو علم ہے گذشتہ روز پولیس فورسز نے صحافی کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر ان کا موبائل چھینا تھا اور اسے حراساں کرکے ویڈیو زبردستی ڈلیٹ کروائی تھی ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post