خضدار ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تحصیل وڈھ کے علاقے سے لیویز نے مجیب الرحمان نامی شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد کرلیا جو 5روز قبل لاپتہ ہوگیاتھا ۔لیویز نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مزیدکارروائی شروع کردی ہے۔جبکہ تحصیل وڈھ سے لاپتہ ہونے والے دوسرے شخص کی نعش ورثاء نے اپنی مدد آپ ڈھونڈ لیا ۔ بتایا جارہاہے کہ مختیار احمد ولد محمد ابراہیم نوھکزئی کو نامعلوم افراد نے پانچ دن قبل اغوا کرنے بعد سرمیں گولی مار کر قتل کرکے نعش مرشانک پہاڑی میں پھینک دی تھی،
اتوار کی صبح پورے علاقے میں لوگ تلاش کیلئے نکل گئے جہاں انھوں نے نعش برآمد کرلی ۔