قلعہ عبداللہ لیویز فورس کی گاڑی پر بم حملہ



قلعہ عبداللہ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں لیویز فورس کی گاڑی دیسی ساختہ بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے یہ بم نصب کیا تھا، جو لیویز فورس کی گاڑی کے گزرنے کے دوران پھٹ گئی۔

ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ واقعہ اس ہفتے کے آغاز میں ہونے والے ایک اور حملے کے بعد پیش آیا، جس میں اسی ضلع میں لیویز فورس کی ایک اور گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا اور ایک شخص زخمی ہوا تھا۔

بلوچستان میں سیکیورٹی حکام نے فورسز پر بڑھتے ہوئے حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں سیکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاحال کسی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post