گوادر بشیر احمد کی ماورائے عدالت قتل کل تمام دکانیں کاروباری مرکزبرہیں گے ۔حق دو تحریک



کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بشیر احمد کے ماورائے آئین قتل کے خلاف کل ضلع گوادر کے تمام علاقوں میں کاروباری مراکز بند اور ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی آرگنائزر حفیظ کیازئی نے آج شال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔
انھوں نے کہاکہ کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کے زیر حراست مقتول بشیر احمد کے ماورائے آئین قتل کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔

انھوں  نے کہا  کہ اس دل سوز اور غیر انسانی واقعہ کے خلاف انجمن تاجران اور کاروباری حضرات سے خصوصی تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔

آپ کو علم ہے  پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے رواں مہینے 22 نومبر کو آواران، کیچ اور ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں آپریشنز اور جھڑپوں کے دوران چار افراد کے مارے جانے کا دعویٰ کیا تھا۔

22 نومبر 2024 کو بشیر احمد ولد عبدالغنی کی نعش بلوچستان کے علاقے آواران میں ملی۔ بشیر احمد کو مئی 2024 میں گوادر سے پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کیا تھا، جہاں بعد ازاں سی ٹی ڈی اور اس وقت کے بلوچستان کے کھٹ پتلی وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے شال میں پریس کانفرنس کے دوران انکی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے ان پر بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تعلق کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post