بلیدہ میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

 


کیچ ( پریس ریلیز ) بلوچستان ضلع کیچ بلوچستان لبریشن فرنٹ  بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے چھبیس نومبر بروز منگل ایک بجے کیچ کے علاقے بلیدہ زیردان میں قابض پاکستانی فوج کی گشتی ٹیم کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر حملہ کرکے دو اہلکاروں کو شدید زخمی کیا۔
حملے کے بعد نفسیاتی شکست سے دوچار فورسز نے اپنی فطرت کے مطابق راستوں کی ناکہ بندی کی اور تلاشی کے نام پر بلوچ عوام کی تذلیل کی ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ بلیدہ و گرد نواع میں مقامی ڈیتھ اسکواڈ، منشیات فروش، کاروباری حضرات قابض کے لئے سہولت کاری سر انجام دیکر قوم دشمنی کے مرتکب ہورہے ہیں۔ ہم نے متعدد بار اپنے بیانات میں لوگوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ قابض فورسز کی سہولت کاری کرکے قوم دشمنی سے باز آجائیں ورنہ انجام عبرتناک ہوگا۔

انھوں نے کہاہے کہ ہم فوج کے لئے سہولت کاری کرنے والے افراد کے فیملیز کو متوجہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اپنے لوگوں کو اس قوم دشمن کام سے روکیں کیونکہ بلوچ سرمچار ہر اس شخص کو نشانہ بنانے کے لئے تیار ہیں جو قابض فوج کی سہولت کاری میں اپنے عوام کو ظلم وجبر کا نشانہ بنارہے ہیں اور نسل کشی میں قابض کے ساتھ ہیں۔

ترجمان نے کہاہے کہ بلوچ قوم نے قومی آزادی کے لئے جبری گمشدگی و شہادت سے لیکر نقل مکانی کی تکلیف برداشت کی ہے، ہزاروں فرزند قربان کئے ہیں۔ ان قربانیوں کو ایک ریاستی ایجنٹ اور قوم دشمن کے لئے ضائع نہیں ہونے دینگے۔

بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور قوم کو یقین دلاتی ہے کہ قابض فوج نفسیاتی و اخلاقی شکست کا شکار ہے جلد یا بدیر قابض کو اپنی سرزمین سے انخلاء پر مجبور کرکے اپنے شہداء کے خواب کو پورا کریں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post