جیکب آباد تین وحشی درندوں نے حاملہ خاتون کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔دو ملزمان گرفتار



جیکب آباد (مانیٹرنگڈیسک) سندھ جیکب آباد میں خاتون جنسی زیادتی کا شکار، 3 مسلح افراد نے محنت کش کے گھر کا دروازہ توڑ کر حاملہ خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، خاتون پر وحشیانہ تشدد،خاتون لہولہان، دانت بھی توڑ دئیے، حمل ضائع ہونے کا خدشہ، 2 ملزمان گرفتار، ایک ملزم تاحال فرار۔


 تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود موچی بستی جڑیا چوک کے رہائشی بیکری پر کام کرنے والے محنت کش کے گھر میں3 مسلح افراد دروازہ توڑ کر داخل ہوئے اور وہاں موجود حاملہ خاتون سے جنسی زیادتی کی کوشش کی مزاحمت پر مسلح افراد نے خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور سر پر پستول کے وار کرکے خاتون کو لہولہان کردیا اور دانت بھی توڑ دئیے، مسلح افراد نے خاتون کے معصوم بیٹے 5سالہ عباس کے سر پر پستول تان لی جس کے بعد خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا 

جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد مسلح افراد باآسانی فرار ہوگئے۔

 اطلاع پر متاثرہ خاتون کا شوہر گھر پہنچا اور خاتون کو اسپتال پہنچایا ، متاثرہ خاتون  کے شوہر امتیاز سرکی نے میڈیا کو بتایا کہ 3مسلح افراد میرے گھر میں داخل ہوئے اورمیرے معصوم بیٹے کے سامنے میری حاملہ بیوی پر تشدد کیا اور جنسی ذیادتی کا نشانہ بنایا،متاثرہ خاتون کے شوہر نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت ہوچکی ہے جن میں دو بھائی ٹھارو جکھرانی اور شان جکھرانی سمیت واجد علی لغاری شامل ہیں، پولیس نے دو ملزمان شان علی جکھرانی اور واجد علی کو گرفتار کرلیا ہے تاہم ایک ملزم تاحال فرار ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ میری بیوی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور خدشہ ہے کہ حمل بھی ضائع ہوچکا ہے۔

 ایس ایچ او صدر سعید جمانی نے بتایا کہ خاتون سے زیادتی ہوئی ہے دو ملزمان شان علی جکھرانی اور واجد علی کو گرفتارکرلیا گیاہے جبکہ ایک ملزم ٹھارو جکھرانی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، گرفتار ملزم واجد علی لغاری کے مطابق میں وہ باہر کھڑا تھا دیگر دونوں ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور خاتون کو جنسی ذیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس کے مطابق واقعہ کے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post