بلوچستان کے مختلف علا قوں میں مغوی بچے کی عدم بازیابی کیخلاف پہیہ جام ہڑتال، تعلیمی ادارے بھی بند رہے



کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے دارالحکومت شال  پٹیل باغ سے کمسن مغوی 10 سالہ طالب علم محمد مصور کی عدم بازیابی کے خلاف بلوچستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی گئی ۔پہیہ جام ہڑتال کی وجہ سے کچلاک،یارو، دشت، لک پاس اور بوری کے مقامات پر بین الصوبائی شاہراہیں بند رہیں۔

شاہراہیں بند ہونے سے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑ ا۔

بلوچستان میں شاہراہوں پر پہیہ جام ہڑتال کی کال آل پارٹیز کی جانب سے دی گئی تھی اور ہڑتال کے پیشِ نظر آج شہر میں تعلیمی ادارے بھی بند رہے۔

آپ کو علم ہے گذشتہ روز  بلوچستان حکومت نے پہیہ جام ہڑتال کے پیشِ نظر تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post