متحدہ عرب امارات میں مزدوری کرنے والا نوجوان کراچی سے فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ



کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع آواران تیرتیج کے رہائشی نوجوان پرویز ولد عبدالصمد  نامی نوجوان کو پاکستانی فوج نے کراچی سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ۔

بتایا جارہاہے کہ مذکورہ نوجوان کو گذشتہ رات کراچی کے علاقے لیاری کلری سے پاکستانی فوج نے حراست میں لے لیا ، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے۔

بلوچ نیشنل موومنٹ بی این ایم کے انسانی حقوق کے ادارے پانک کے مطابق پرویز متحدہ عرب امارات میں کئی سالوں سے مزدوری کررہا تھا ۔

انہوں نے جبری گمشدگی کی مذمت کرتے ہوئے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ پرویز کی بازیابی جتنی جلدی ہوسکے ممکن بنائیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post