نوشکی،کیچ اور پنجگور میں فوج کشی جاری، ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ



کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بڑے پیمانے پر فوج کشی جاری ہے۔ گن شپ و دیگر ہیلی کاپٹروں سمیت فورسز کی متعدد گاڑیوں کو پہاڑی سلسلے کی جانب سے جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آج صبح پاکستان فوج نے نوشکی کے پہاڑی سلسلے دو سہہ و گردنواح میں فوج کشی کا آغاز کردیاگیا ہے ، جہاں مسلسل ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہیں۔

اس دوران علاقے میں مواصلاتی نظام کو محدود کردیا گیا ہے۔ 

دوسری جانب کیچ زامران  اور پنجگور گوارگو کے  دیہی پہاڑی علاقوں میں بھی پاکستانی فورسز کی فوج کشی جاری ہے ۔

بتایا جارہے کہ زامران کے علاقہ  پُٹانی، گَرچیر سمیت آس پاس کے دیہی پہاڑی علاقوں میں فوج کشی جاری ہے ،

اس طرح  پاکستانی فورسز کی گزشتہ دو دن سے  ￴پَنجگُور کے پہاڑی علاقہ   گوارگو اور سراپ کے علاقوں میں بھی زمینی فوج داخل ہوکر فوج کشی کرہی ہے ۔


 ￵


Post a Comment

Previous Post Next Post