حب جبری لاپتہ عمران بازیاب ہوگیا |
حب چوکی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کے ضلع لسبیلہ کے علاقہ حب چوکی سے پاکستانی فورسز نے رواں مہینہ کے 9 تاریخ کو
مولا بخش گوٹھ، دارو ہوٹل حب چوکی سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے مراد علی، اسماعیل ولد غلام قادر، طارق ولد غلام قادر اور گل حسن نامی افراد کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا۔
لواحقین کے مطابق ان کے بارے میں تاحال کسی قسم کی معلومات نہیں دیئے جارہے ہیں ۔
دوسری جانب رواں سال 8 اکتوبر کو بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی سے جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے عمران ولد محمد اقبال رواں مہینے کی 14 تاریخ کو بازیاب ہواہے ۔جبکہ انکے ساتھ لاپتہ ہونے والے جنید حمید اپنے بھائی یاسر حمید سمیت لاپتہ ہے ۔