کوئٹہ خودکش حملہ 77 سالہ ریاستی ناانصافی کا ردعمل ہے- سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان

 


کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ اور معروف سیاسی رہنماء نواب اسلم رئیسانی نے گذشتہ روز کوئٹہ میں ہونے والے خودکش حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ بلوچستان میں 77 سالوں سے جاری ریاستی ناانصافی اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں غیر جمہوری طرز حکمرانی، عوامی نمائندگی کی کمی اور جبری گمشدگیوں نے ایک ایسے ماحول کو جنم دیا ہے جہاں مظلوم عوام ردعمل کے طور پر شدت پسندی کی جانب مائل ہو رہے ہیں۔

اسلم رئیسانی نے واضح کیا کہ ریاستی ظلم اور عدم مساوات کی وجہ سے بلوچ عوام کے اندر بڑھتی بے چینی اب تشدد کی صورت میں سامنے آ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مسئلے کا پائیدار حل صرف بلوچستان کو خود اختیاری حق دینے، قدرتی وسائل پر اختیار دینے، اور جبری طور پر لاپتہ افراد کی بازیابی سے ممکن ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post