اوستہ محمد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ھلاک ہوگیا ۔
اطلاعات کے مطابق اوستہ محمد مگسی مارکیٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے محمد موسیٰ ساکن گوٹھ ہاشم خان ضلع جھل مگسی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ، مقتول کی نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔
ادھر حب ساکران روڈ پر ڈکیتی کو واردات حب سٹی پولیس کی بروقت کاروائی ایک ڈاکو زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن حب سٹی کی حدود ساکران روڈ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران حب سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی جو ساتھی ڈاکوں کی مدد سے فرار اس حوالے سے پولیس اسٹیشن حب سٹی کے ایس۔ایچ۔او نے بتایاہے کہ ڈکیت میڈیکل اسٹور پر وارادت کررہے تھے کہ پولیس کو دیکھ کر اُنہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اس دوران ایک ڈاکو زخمی ہوا جو ساتھی ڈکیت کی مدد سے فرار ہوا تاہم پولیس ڈاکوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے چھاپہ مار کاروائی کی جارہی ہے ۔
ایس۔ایچ۔او سعود درانی نے کہا کہ حب شہر کا امن خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائیگی حب سٹی پولیس ہمہ وقت تیار ہے
علاوہ ازیں ضلع خضدار زہری روڈ حادثہ میں ایک نوجوان جان بحق تفصیلات کے مطابق خضدار کے تحصیل زہری روڈ حادثہ میں ایک نوجوان نعمت اللہ زہری موقع پر جان بحق جان بحق نوجوان نائب اسداللہ شاہوزئی ساکن گنکو کے فرزند بتائی جارہی ہے۔
دریں اثناء مستونگ تیز رفتار مسافر کوچ نے روڈ کے کنارے اپنے والد کے ساتھ کھڑے معصوم بچے کو کچل دیا شدید زخمی حالت ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے شال آنے والی مسافر کوچ شدیدتیز رفتاری کے باعث کوئٹہ کراچی خونی شاہراہ کلی غلام پڑینز کے مقام پر مٹھا خان لہڑی کے فرزند محمد طارق کو ٹکر مارکر شدید زخمی کردیا…جبکہ ساتھ میں کھڑے والد معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔