باڈر ز بندشوں کیخلاف بلوچستان بھر کے پریس کلبوں میں بیک وقت 14 نومبر کو 3 بجے پریس کانفرنسز کیے جائیں گے ۔رخشان مکران ٹریڈ الائنس

 


کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) رخشان مکران ٹریڈ الائنس بلوچستان کی ترجمان کے اعلامیہ کے مطابق 14 نومبر بروز جمعرات بوقت شام 3 بجے بلوچستان بھر کے پریس کلبز میں تمام بارڈرز بندش کے خلاف بیک وقت اہم پریس کانفرنس ہوگی۔

جس میں شال سمیت بلوچستان بھر کے پریس کلبز شامل ہیں جس میں رخشان ڈویژن، مکران ڈویژن، قلات ڈویژن، لسبیلہ ڈویژن اور نصیر آباد ڈویژن کے تمام کاروباری حضرات بارڈرز بندش کے خلاف اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

ترجمان کے مطابق  ڈسٹرکٹ کے پریس کلبز میں  کوئٹہ، گوادر، تربت، پنجگور، واشک،  ناگ، بسیمہ، ماشکیل، دالبندین، نوکنڈی، یک مچ، تفتان، خاران، چاغی، نوشکی، آواران، حب چوکی، خضدار، سوراب، قلات، مستونگ، نصیر آباد، جعفر آباد، چمن، لورالائی اور قلعہ سیف اللّٰہ شامل پیں جہاں  پریس کلبز میں بیک وقت پریس کانفرنس ہوگی۔

انھوں نے مزکورہ علاقوں کے  تمام پریس کلبز کے صحافی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ  مطلع رہیں۔


Post a Comment

Previous Post Next Post